ضلع نلگنڈہ میں نقلی خاتون سب انسپکٹر گرفتار

   

دھوکہ سے شادی کرنے کی بھی کوشش، لڑکے والوں کی تحقیقات پر اصلیت آشکار

نلگنڈہ /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں ایک نقلی خاتون سب انسپکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو اپنے آپ کو ریلوے پروٹیکشن فورس کی سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں جاتی تھی اور اس نے دھوکہ سے شادی بھی کرنے کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی کی ایک نوجوان خاتون مالاویکا نے حیدرآباد کے نظام کالج میں اپنی ڈگری مکمل کی اور 2018 میں RPFS SI امتحان میں شرکت کی اور تقریباً تمام قابلیت کو پاس کیا ۔ لیکن بینائی کی کمی کی وجہ سے میڈیکل چیک اپ میں اسے مسترد کردیا گیا۔ اور اسے ملازمت نہیں ملی ۔ لیکن اس نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کو پہلے ہی بتایا دیا تھا کہ وہ ایس آئی بننے والی ہے۔ جب مالویکا سب انسپکٹر کی ملازمت کیلئے منتخب نہیں ہوئی تو اس نے نقلی سب انسپکٹر بن کر اپنے والدین کو ملازمت حاصل ہونے کا یقین دلایا۔ تاکہ وہ خاندان میں رسوا نہ ہوسکے ۔ اس کیلئے مالیکا نے ایس آئی کی وردی سلائی اور جعلی شناختی کارڈ بنوایا ۔ معاملے کے بارے میں جاننے کے بعد آر پی ایف پولیس نے مالویکا کو گرفتار کیا اور اسے ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ مالویکا آر پی ایف کی وردی میں سوشیل میڈیا پر ریل بنانے کے علاوہ وہ وردی میں شادی کیلئے دلہا دیکھنے بھی گئی ۔ لیکن لڑکے والوں نے شک کی بنیاد پر ریلوے کے اعلی عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی جس میں پتہ چلاکہ مالویکا نامی کوئی خاتون سب انسپکٹر نہیں ہے ۔ وہ یونیفارم میں وی آئی پی درشنوں اور سرکاری دفاتر میں جاتی تھیں ۔ آر پی ایف پولیس نے مالویکا کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر لے گئے ۔