طائف میں گلاب کی مہک کے ساتھ افطار کا لطف دوبالا

   

ریاض: سعودی عرب کی طائف کمشنری میں ان دنوں گلاب کے پھولوں کا موسم عروج پر ہے۔الھدا پہاڑ کے اطراف میں گلاب کے کھیتوں میں خوبصورت مناظر بکھرے ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کیلئے علاقہ کے لوگ افطار دسترخوان کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ الھدا پہاڑی کی چوٹی ’الشفا‘ پر گلاب کی بہار 42 سے 50 دنوں تک برقرار رہتی ہے۔ ان دنوں یہاں کا موسم اور خوشگوار نظارے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔علاقے کے مکین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں افطاری کرنے آتے ہیں جس کی وجہ سے گلاب کے پودوں کے درمیان خوشگوار مہک کے ساتھ افطاری کا لطف بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کی ٹیم نے علاقے کے خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔ ہر طرف پھیلے گلاب کے پودوں اور ان پر کھلے ہوئے پھولوں کے درمیان سجے افطار دسترخوان انتہائی منفرد نظارہ پیش کرتے ہیں۔