طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نامپلی کے مطابق 20 سالہ عمر خان جو شیر گلی بازار گھاٹ علاقہ کے ساکن رفیع احمد خان کا بیٹا تھا ۔ اس طالب علم نے کل رات خودکشی کرلی ۔ عمر خان انٹر کے امتحانات میں ناکام ہوگیا تھا اور تب سے یہ لڑکا ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔