طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ

   

حیدرآباد ۔ /4 اگست (سیاست نیوز) نریڈمیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سنگین سرقہ کی واردات میں سارقین نے طلائی زیورات ، چاندی اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 42 سالہ کے لکشمی کانت جو پیشہ سے سافٹ ویئر انجنیئر ہے اپنے بھائی سریکانت ساکن گاجولا رامارم ولیج ملاقات کیلئے گیا ہوا تھا ۔ اسی دوران لکشمی کانت کے پڑوسیوں نے اسے فون پر یہ بتایا کہ اس کے مکان کا قفل ٹوٹا ہوا ہے ۔ لکشمی کانت فوری اپنے مکان واپس لوٹ کر وہاں کا جائزہ لیا جس پر یہ معلوم ہوا کہ نامعلوم سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ اندر داخل ہوکر الماری میں موجود 34 تولے طلائی زیورات ، دیڑھ کیلو چاندی اور 65 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ سافٹ ویئر انجنیئر کی شکایت پر نریڈمیٹ پولیس اور کلوز ٹیم وہاں پہونچ گئی اور معائنہ کیا ۔ پولیس نریڈمیٹ نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔