طلاق کی خبریں !کیا ایشوریا نے ابھیشک بچن کا گھر چھوڑ دیا؟

   

ممبئی : ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور جلد ہی دونوں میں طلاق ہونے والی ہے۔ طلاق کی افواہوں کے درمیان اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ ایشوریا نے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کا گھر چھوڑ دیا ہے۔ زوم کی ایک رپورٹ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ایشوریا ان دنوں اپنی والدہ کے ساتھ اپنے میکے میں رہ رہی ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کے درمیان فاصلے بہت بڑھ گئے ہیں۔ دونوں صرف اپنی بیٹی آرادھیا کی وجہ سے ساتھ رہ رہے تھے۔ دو سال پہلے ہی آپس میں اختلافات پیدا ہو چکے تھے۔ تاہم ابھی تک جوڑے کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سب کے درمیان یہ خبر بھی سامنے آئی کہ امیتابھ اور ایشوریہ نے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشوریا رائے بچن کا اپنی ساس جیا بچن کے ساتھ رشتہ بھی کوئی خاص نہیں ہے۔ کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے برسوں پہلے ایک دوسرے سے بات کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اسی دوران ایشوریہ کی اپنی نند شویتا بچن کے ساتھ جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ کئی مواقع پر دونوں کو ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے دیکھا گیا ہے۔تاہم، بچن خاندان کے ساتھ اختلافات کی خبروں کے درمیان، ایشوریا کو کچھ دن پہلے پورے بچن خاندان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دراصل، فلم ‘دی آرچیز کی اسکریننگ میں امیتابھ بچن سمیت پورا بچن خاندان اگستیہ نندا کو سپورٹ کرتا نظر آیا۔ اس دوران ایشوریہ نے بچن فیملی کے ساتھ ایک فیملی گروپ تصویر بھی لی تھی۔بہر حال، ایش اور ابھیشیک کے لیے، جن کی شادی کو اب سولہ سال ہو چکے ہیں۔ تاہم ان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری ان کے خیر خواہوں کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہے۔