جالندھر: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھوا نے کہا کہ طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کر کے ہی ریاست اور ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جایا جا سکتا ہے ۔ سندھوا ہفتہ کی شام سوامی موہن داس سینئر سیکنڈری ماڈل اسکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا ملک کا سرمایہ ہیں انہیں ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر طالب علم کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کی قیادت میں ریاستی حکومت نے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول آف ایمیننس شروع کیا ہے ۔مسٹر سندھوا نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ پنجاب حکومت آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی آر ایس جیسے اعلی عہدوں پر ریاست کے نمائندگی بڑھانے کے لئے ایک جدید ترین کوچنگ سینٹر کھول رہا ہے ، جہاں طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے کوچنگ فراہم کی جائے گی۔