12 کروڑ کا اضافی بوجھ ، گریٹر حیدرآباد میں ماہانہ 470 اور سہ ماہی پاس کی قیمت 1410 روپئے
حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی نے طلبہ پر بس پاس کو بوجھ بنادیاہے ۔ بس پاس کے چارجس میں تین تا چار گناہ اضافہ کردیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 215 روپئے کے ماہانہ جنرل بس پاس کی قیمت کو بڑھاکر 470 روپئے کردیا گیا ۔ تین ماہ پر مشتمل پاس کی قیمت کو 645 روپئے سے بڑھاکر 1410 روپئے کردیا گیا ہے ۔ ضلع حیدرآباد میں ماہانہ جنرل بس پاس کی قیمت کو 165 روپئے سے بڑھاکر 400 روپئے اور تین ماہ پر مشتمل بس پاس کی قیمت کو 495 روپئے سے بڑھاکر 1200 روپئے کردیا گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں جملہ 8 لاکھ بس پاسیس ہیں ۔ ان میں 5 لاکھ بس پاسیس طلبہ کے ہیں ۔ چارجس میں اضافہ کردینے سے طلبہ پر 12 کروڑ روپئے کا اضافہ بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ روٹ پاس کی قیمت میں بھی تین تا چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اندرون 4 کیلومیٹر روٹ بس پاس کے سہ ماہی چارجس کو165 سے بڑھاکر 450 کردیا گیا ۔ اندرون 8 کیلومیٹر روٹ پاس کی قیمت کو 200 روپئے سے بڑھاکر 600 روپئے کردیا گیا ۔ آر ٹی سی ایمپلائیز کے بچوں کے بس چارجس میں صرف دوگنا اضافہ کیا گیا ہے ۔ بس پاسیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردینے سے طلبہ کے والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ طلبہ تنظیموں کے قائدین نے بس پاس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کردینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ عام افراد اور متوسط طبقہ کے طلبہ پر بہت بڑا مالی بوجھ ہے ۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔ ن