حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کی ہوم منسٹر وی انیتا نے کہا کہ ارنب نامی سمندری طوفان کے پیش نظر ریاستی حکومت ہائی الرٹ پر ہے ۔ ہوم منسٹر نے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امراوتی میں ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور رئیل ٹائم گورننس سوسائٹی کے حکام کے ساتھ مسلسل جائزہ اجلاس کررہی ہے ۔ ہوم منسٹر انیتا نے کہا کہ عوام اگلے چند دنوں تک غیر ضروری سفر کو ترک کرتے ہوئے گھروں میں ہی رہیں ۔ حکومت تمام احتیاطی اقدامات کررہی ہے ۔ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر اپنی حفاظت خود کرسکتے ہیں ۔ اگر ضرورت ہو تو وہ حکومت سے مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔۔ ش k/b