طوفان منڈلے جاپان سے ٹکرا گیا

   

ٹوکیو ۔ طوفان منڈلے نے جاپان کے شمال مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے ایزو جزائر اور کانتو خطے کے کچھ حصوں میں تباہی مچا دی۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کی شام 5 بجے یہ بڑا طوفان چیبا صوبے میں چوشی شہر سے 250 کلومیٹر جنوب مشرق میں پانیوں کے اوپر تھا۔ یہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایزو جزائر اور چیبا کے وسیع علاقے کے ساتھ کاناگاوا اور ایبارکے کچھ حصے اور خلیج ٹوکیوسے ملحق علاقے طوفان کی زد میں ہیں۔ اس طوفان نے ان علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔