طوفان نیوار: تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ طوفان نیوار کے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شدت اختیار کرنے کے نتیجہ میں تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اضلاع گدوال، ونپرتی، ناگرکرنول، محبوب نگراور نارائن پیٹ میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اضلاع نلگنڈہ، کھمم اور سوریا پیٹ میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شہر کے بعض حصوں میں ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کا بھی امکان ہے۔