میکسیکو سٹی : میکسیکو کی مشہور اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر نے دوران پرواز ایسی حرکت کی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، نے ایک طویل پرواز کے دوران آرام کرنے کے بجائے جہاز کی درمیانی گزرگاہ کو جم میں تبدیل کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل کی طیارہ میں سفر کے دوران ورزش کرنے کی ویڈیو پر صارفین نے ان کی اس حرکت پر طنز و تنقید کا نشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک طیارہ کو شدید ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ ہچکولے موسم کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک فٹنس انفلوئنسر کی عجیب و غریب حرکت کی وجہ سے تھے ، جس نے باقی مسافروں کو حیران اور پریشان کر دیا۔ ایک مسافر نے یہ منظر ریکارڈ کر کے آن لائن پوسٹ کر دیا جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔