طیارے میں دل کا دورہ پڑنے سے مسافر کی موت

   

چنائی : دبئی سے چنائی آنے والے ایک مسافر کی آج صبح یہاں انا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جہاز کے اترنے سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ دبئی ایئر لائن کی پرواز 117 مسافروں کو لے کر چنائی آ رہی تھی کہ تبھی ناگاپٹنم ضلع کے رہنے والے مدار شاہ بشیر (47) کو دل کا دورہ پڑا۔ ہوائی جہاز کے عملے کے ارکان نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی۔ پائلٹ نے فوری طور پر چنائی ایئر ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی کی وضاحت کی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم کو تیار رکھا گیا۔ طیارہ ایئرپورٹ پر اترنے کے فوراً بعد ڈاکٹروں نے طیارے کے اندر جا کر مسافر کا معائنہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ایئرپورٹ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مسافر کے اہل خانہ کو موت کی اطلاع دے دی گئی ۔طیارے کو صبح 5.30 بجے دبئی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم مسافر کی موت کے باعث 90 منٹ کی تاخیر کے بعد صبح 7 بجے دبئی کے لئے روانہ کیا گیا۔