ظہران ممدانی کاٹرمپ کی دھمکی کا جواب

   

نیویارک، 2 جولائی (یو این آئی)نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب مہذب طریقے سے دے دیا ہے ۔نیویارک میئر کیلئے ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی نے انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر نے مجھے گرفتار کرنے ، میری شہریت چھیننے ، قید میں ڈالنے اور ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے ۔یہ دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ اس لیے کہ میں دہشت زدہ کرنے والے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف ہوں۔ٹرمپ کی ناراضگی صرف ہماری جمہوریت پر حملہ نہیں بلکہ نیو یارک میں رہنے والے ہر شہری کو پیغام ہے ، اگر آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی آواز بلند کریں گے تو وہ آپ کی طرف بھی آئیں گے اور ہم اس دھمکی کو قبول نہیں کریں گے ۔یاد رہے کہ ممدانی نے 2018میں امریکی شہریت حاصل کی تھی، صدر ٹرمپ بھی ان پر شدید تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ پاگل قرار دیا تھا۔