ظہیرآباد میں آج منور رانا مرحوم کا تعزیتی اجلاس و مشاعرہ

   

ظہیرآباد ۔ 19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبان اردو ظہیرآباد کے زیر اہتمام 20 جنوری کو بعد نماز عشا ء شاہین یونائٹیڈ پبلک اسکول وطن باغ ظہیرآباد میں ممتاز شاعرمنور رانا مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس و مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کی صدارت کہنہ مشق شاعر محمد سیف الدین غوری سیف کریں گے ۔ پروگرام کا آغاز الحاج سید شاہ افسر پاشاہ قادری کی قرائت کلام پاک سے ہوگا جب کہ ظہور ظہیرآبادی بارگاہِ رسالت مآب ؐمیں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالجلیل نوید انجام دیں گے ۔ تعزیتی اجلاس کے بعد مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جس میں شعرا کرام فیاض علی سکندر، منیر ساخر ، سعداللہ خاں سبیل ، شکیل ظہیرآبادی ، ڈاکٹر عبدالجلیل نوید، رفع التمش ، نظام الدین عازم، شفیع الدین شفیع ، فیض عباسی ، عبدالباری اور آخر میں صدر مشاعرہ محمد سیف الدین غوری سیف اپنا کلام سنائیں گے – تمام شعر و ادب کا ذوق رکھنے والے سامعین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔

میدک میں جی آئی او کے کیلنڈر کی رسم اجرائی
میدک ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرکز اسلامک آرگنائزیشن کا ایک وفد میڈیا سکریٹری جی آئی او میدک فاریہ تبسم کی قیادت میں وفتر انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس میں ضلع کلکٹر راجرشی شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے جی آئی او میدک کی جانب سے طباعت کردہ سال نو 2024 کے کیلنڈر اور ڈائری کی رسم اجرائی کلکٹر شری شاہ کے ہاتھوں کروائی۔ اس موقع پر کلکٹر میدک کو جی آئی او کے اغراض و مقاصد کا مختصر تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جی آئی او ایک ملک گیر تنظیم ہے۔ جو معاشرے سے برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس موقع پر ساحرہ تبسم، ریجنل آرگنائزر جی آئی او کاماریڈی اینڈ میدک شائشہ سلطانہ یونٹ پریسیڈنٹ جی آئی او میدک اور دیگر طالبات شریک تھیں۔