ظہیر خان اور جے وردھنے کی ذمہ داریوں میں اضافہ

   

ممبئی۔ انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے چہارشنبہ کے روز سابق کھلاڑیوں ظہیر خان اور مہیلا جے وردھنے کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، جس سے وہ بالترتیب عالمی کارکردگی کا سربراہ اور عالمی کرکٹ کی ترقی کا سربراہ بن گئے ہیں۔یہ تقررات ممبئی انڈینز کے مرکزی توسیعی منصوبے کا حصہ ہیں۔ممبئی انڈینزکے ایک بیان کے مطابق، جسوردنے گروپ کے عالمی کرکٹ آپریشنز کی قیادت کریں گے۔دوسری جانب ظہیر کھلاڑیوں کی ترقی کے ذمہ دار ہوں گے۔ صلاحیتوں کی شناخت اور فروغ پر مبنی ایک مضبوط ممبئی انڈینز پروگرام بنائیں گے۔اس سے قبل جے وردھنے ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ تھے جبکہ ظہیر کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر تھے۔