عادل الجبیر سے سویڈن کے سفیروں کی غزہ کیصورتحال پر تبادلہ خیال

   

اسٹاکہوم: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے جمعرات کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ریجن میں سویڈن کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات کی سربراہی مملکت میں سویڈن کی سفیر پیٹرا میننڈر نے کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا جائزہ لیا۔سفیروں نے غزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوجی کارروائیوں میں اضافے کو روکنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کی۔اہم انسانی اور طبی امداد کی فراہمی کیلیے راہداریوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تبوک میں میوزیم کا افتتاح
ریاض: سعودی عرب کے شمال مغرب کے تبوک ریجن کے ایک رہائشی نے ذاتی نوعیت کا خوبصورت میوزیم عوام کے لیے کھول دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس عجائب گھر میں مملکت کے ورثے کے صدیوں پرانے نادر نمونے رکھے گئے ہیں۔عود بن عفنان السلیمی العطوی کی ملکیت اور زیرانتظام ’حسمہ میوزیم‘ میں زائرین کو شمال مغربی خطے کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب کے بارے میں بتایا گیا ہے۔عجائب گھر میں رکھی گئی ایسی نایاب اشیاء￿ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جن کا تعلق مملکت کی تشکیل کے حوالے سے اہم رہا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے عود العطوی نے بتایا کہ تقریباً 25 سال قبل میں نے ذاتی شوق کی تسکین کے لیے نایاب اور نادر اشیاء اکٹھی کرنا شروع کیں۔اس جستجو اور لگن کے تحت میں نے بہت سے تاریخی نوادرات کا ایک اہم ذخیرہ جمع کر لیا ہے۔