عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے کے بعد پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کو پاکستان نے کیا انڈر گراونڈ

,

   

پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے کچھ ہی دیر کے بعد پاکستان نے اس کو چھپا دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مسعود اظہر کو بہاول پور میں اس کے گھر سے اسلام آباد میں کہیں پر رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کو ڈر ہے کہ عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے کے بعد مسعود کی جان کو خطرہ ہے ۔

خیال رہے کہ جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندہ سید اکبر الدین نے کہا کہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بڑے ، چھوٹے سبھی نے ساتھ دیا ۔ مسعود اظہر کا نام ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے ۔ مدد کیلئے سبھی کا شکریہ۔

ادھر مسعود اظہر پر پابندی عائد کئے جانے پر پاکستان کے وزارت خارجہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پہلے مسعود اظہر پر پابندی والی تجویز میں تکنیکی غلطیاں تھیں ، وہ پاکستان کو بدنام کرنے اور کشمیر میں تحریک کو روکنے کے مقصد سے پیش کئے گئے تھے اور اس لئے ان کے ذریعہ خارج کردیا گیا ۔ ان تجویزوں میں سیاسی ایجنڈہ بھی تھا ۔