لندن : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قانون کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے اسکولوں پر اسرائیل کے جاری حملے بہت ہولناک ہیں، غزہ کے اسکولوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں غزہ حملوں کے لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی کرتی ہوں، اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور انسانی امداد کیلئے کام کرنے والے ورکرز کو کبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے، غزہ میں اب جنگ بندی ہونا چاہیے۔