چین ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے بہتر تجارت، معاشی ترقی اور روزگار میں حصہ داری
حیدرآباد۔5 ۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) ہندوستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار بیرونی تجارت پر ہے۔ یوں تو بیشتر ممالک سے ہندوستان کے تجارتی رشتے مستحکم ہیں لیکن چین ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے ہندوستان کی قابل لحاظ تجارت نے دونوں ممالک کے باہمی رشتوں کو مستحکم کیا ہے۔ ہندوستان گھریلو پیداوار کو نہ صرف مختلف ممالک کو برآمد کرتا ہے بلکہ اُن ممالک سے مخصوص سامان کو درآمد کیا جاتا ہے۔ چین کے ساتھ مینوفیکچرنگ اور ٹکنالوجی کے شعبہ میں ہندوستان کی تجارت 151.1 بلین ڈالر درج کی گئی ۔ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کی تجارت 140.2 بلین ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ 101.3 بلین ڈالر تجارت کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی شعبہ میں ہندوستان نے مذکورہ تینوں ممالک کے ساتھ اپنے روابط کو مستحکم بنایا ہے۔ معاشی ترقی کے علاوہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عالمی مارکٹ میں ہندوستان کے موقف کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ مالیاتی سال 2026 میں ہندوستان میں جملہ 1.2 ٹریلین ڈالر کی تجارت کی ہے۔ بین الاقوامی تجارت کے شعبہ میں ہندوستان تیزی سے پیش قدمی کررہا ہے ۔ مرکزی وزارت کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عادات و شمار کے مطابق عالمی تجارت کے شعبہ میں جن ممالک کے ساتھ ہندوستان کے بہتر تجارتی رشتے ہیں، ان میں روس، سعودی عرب ، سنگا پور ، ہانگ کانگ ، جرمنی ، عراق، جاپان ، ساؤتھ کوریا، سوئٹزرلینڈ ، برطانیہ ، انڈونیشیا اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔1/k/m/b