عالمی معیشت 2021 میں5.3فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی:رپورٹ

   

نئی دہلی: عالمی معیشت اب کورونا وائرس کی تباہی سے باہر نکلتی ہوئی نظر آنے لگی ہے کیونکہ سال 2021 میں اس کی شرح نمو 5.3 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال کورونا بحران کے دباؤ میں یہ شرح 3.8 فیصد منفی رہی تھی۔یہ دعویٰ تحقیقی و مشاورتی خدمات کی کمپنی ڈن اینڈ برجڈ اسٹریٹ انڈیا نے اپنی رِسک اینڈ گلوبل آؤٹ لک رپورٹ میں کیاہے ۔ کمپنی کے گلوبل چیف اکانومسٹ ارون سنگھ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری میں اضافے کی وجہ سے صارفین اور کاروباری رجحانات کے اشاریے بھی بہتر ہوئے ہیں۔ ٹیکہ کاری کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں 40 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین دی جا چکی ہے جبکہ ترقی پذیر معیشتوں میں یہ شرح صرف 11 فیصد ہے ۔