لندن : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ 71.40 ڈالرز اور ڈبلیو ٹی آئی 67.50 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی گیس کی قیمتیں 2.35 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر ہیں۔پاکستان میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں 3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، یہ نرخ آئندہ 15 روز کے لیے لاگو ہوں گے۔
بانی ٹک ٹاک امیر ترین شخص
بیجنگ: ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، جن کی دولت 49.3 ارب ڈالر ہے ۔رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ ژانگ یامنگ نے 2021 میں کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ ہورون چائنا رچ لسٹ پہلی بار شائع ہونے کے بعد سے 26 سالوں میں چین کے امیر ترین شخص بننے والے 18 ویں شہری بن گئے ہیں۔انہوں نے پانی کی کمپنی میگنیٹ ژونگ کے مالک شان شان کو پیچھے چھوڑ دیا، جو دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔