عالمی نمبر ایک بارٹی کو حیران کن شکست

   

ملبورن : عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ایش بارٹی کو کوارٹر فائنل مقابلہ میں حیران کن طور پر کیرولینا ماچووا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ۔ مقابلہ کے دوران انہوں نے میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا ۔ ایک گھنٹہ سے زائد طویل اس مسابقتی مقابلہ میں بارٹی کو پہلا سیٹ بہ آسانی 6-1 سے اپنے نام کرنے کے باوجود باقی دو سیٹوں میں 6-3 ، 6-2 کی ناکامی برداشت کرنی پڑی ۔ کیرولینا نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے بارٹی کے 1978 کے بعد آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے والی پہلی مقامی کھلاڑی کا خواب چکنا چور کردیا کیونکہ آخری مرتبہ کریس اونیل نے آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کیا تھا ۔ شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے یہ شکست کافی مایوس کن ہے اور اس سے دل غمزدہ ہے لیکن کل پھر اور ایک نئی صبح ہوگی ۔ جمعرات کو کیرولینا کی سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی امریکی کھلاڑیوں جلیفر براڈی اور جسیکا پیگولا کے درمیان ہونے والے مقابلہ کی فاتح ٹیم سے ہوگا ۔ کوارٹر فائنل مقابلہ میں کیرولینا نے انتہائی ناقص شروعات کی اور بارٹی کو 5-0 کی سبقت بنانے کا موقع دیا جس کے بعد پہلے سیٹ میں انہوں نے ایک نشان حاصل کیا ۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سیٹ کے بعد مجھے لگا کہ مقابلہ میرے ہاتھ سے نکل چکا ہے لیکن دوسرے سیٹ میں کامیابی کے بعد میں نے اپنی ہمت جٹائی اور اپنا بہتر کھیل پیش کیا ۔