عالمی وباء سی او وی ائی ڈی19کے دوران سماجی تنظیموں پر یقین میں اضافہ

,

   

اس ڈرامائی تبدیلی کا اثر صاف طور پر تمام جغرافیائی‘ آمدنی‘اور تعلیمی سطح کے ساتھ نسلی اور مذہبی شناختوں پر بھی نظر آرہا ہے۔
نئی دہلی۔ائی اے این ایس سی وٹر ٹریکر نے اتوار کے روز انکشاف کیاہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر لوگوں کی مدد کرنے والے ایسے وقت میں ملک کی سماجی تنظیموں پر لوگو ں کے یقین میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر میں کرائے گئے سروے کے مطابق سماجی تنظیموں پر لوگوں کے یقین میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ یہ کچھ حد تک ہے۔سال2018میں 39.1فیصد لوگوں کا سماجی تنظیموں پر ”کافی بھروسہ“ کرتے تھے مگر اس میں اب 40.6فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی سطح پر بھروسہ کا عنصر27.1فیصد سے بڑھ کر40.6فیصد تک ہوگیا ہے۔کرونا وائرس کے پھیلنے کے وقت میں ان تنظیموں کی لوگوں کے لئے مدد کو تناسب میں اضافہ کی وجہہ قراردیاجاسکتا ہے۔

اس طرح کی کئی تنظیمیں شلٹر‘ کھانا‘ او رادوایات مشکل وقت میں ضرورت مند لوگوں کو فراہم کرنے کاکام کررہے ہیں۔اس ڈرامائی تبدیلی کا اثر صاف طور پر تمام جغرافیائی‘ آمدنی‘اور تعلیمی سطح کے ساتھ نسلی اور مذہبی شناختوں پر بھی نظر آرہا ہے۔

مذکورہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان طبقہ‘ جنوبی ہندکے لوگ‘ شہری علاقوں میں مقیم جن کا تعلق درمیانی آمدنی والوں اور کم تعلیمی یافتہ گروپس سے ہوتا ہے ان کا ان تنظیموں پر یقین بڑھا ہے۔ اسی کے مطابق جو ایسے اداروں میں عدم اعتماد کا اظہار کرتے تھے ان کی تعداد میں کمی ائی ہے۔