’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ ایوارڈز 2024 کا اعلان

   

نئی دہلی: آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی طرف سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے ’ ایوارڈز 2024 کا اعلان کردیاگیاہے جس میں پروفیسر محمد اختر صدیقی کو‘ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ’ کے لیے منتخب کیاگیاہے ۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس(اے آئی یوٹی سی ) کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے ‘عالمی یونانی میڈیسن ڈے ’ ایوارڈز کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر طب یونانی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے یونانی ڈاکٹروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔ اے آئی یوٹی سی کی ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پرائیویٹ طبیہ کالجوں کے منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ وہ آج کے نامساعد حالات میں طبیہ کالج چلا رہے ہیں وہ یقینا قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو لوگ بھی طب یونانی کے فروغ و ترویج و ترقی کے لیے کوشاں ہیں، طبّی کانگریس ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے ۔ چنانچہ کچھ منتخب افراد کو ان کی گراں قدر خدمات کے لیے سالِ رواں ‘عالمی یونانی میڈیسن ڈے ’ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان میں سرفہرست نام پروفیسر محمد اختر صدیقی (سابق ڈین یونانی، جامعہ ہمدرد) کا ہے ۔
، ان کو ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔