عالیہ بھٹ این ٹی آر30 میں مرکزی کردار ادا کریں گی

   

حیدرآباد۔ٹالی ووڈ کے سوپر اسٹار جونیئر این ٹی آر نے آخر کار ایس ایس راجامولی کے پروجیکٹ آرآرآر میں اپنی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ خوبصورت ہنک این ٹی آر اپنی نئی فلم عارضی طورپراین ٹی آر30 کے نام سے کورٹالا شیوا کے ساتھ مل کر شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔این ٹی آر کیکریئر کی یہ 30 ویں فلم ہے اس لئے اس کا فی الحال یہ نام رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ این ٹی آر30 میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔یہ گونج تھی کہ کیرااڈوانی ، سمانتھا روتھ پربھو اور عالیہ بھٹ اس فلم کیلئے زیر غورہیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ نے دوسری تمام ہیروئنس کا پتہ صاف کردیا ہے۔ ابتدائی طورپر کورٹالا شیوا فلم کے بنانے والے کیرا اڈوانی کو اس پروجیکٹ میں کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے کیونکہ میکرز اپنے اگلے پراجیکٹ میں جونیئر این ٹی آر کے مقابل ایک بڑی نام والی بالی ووڈ اداکارہ چاہتے تھے لہذا عالیہ بھٹ کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزیدیہ کہ جونیئر این ٹی آر ماضی میں کیرا اڈوانی کے ساتھ کام کرچکے ہیں لہذا فلم بنانے والے دوبارہ اس جوڑی کو پردے پر پیش کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ این ٹی آر 30 کے بنانے والے ایک پان انڈیا فلم کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ چند ماہ قبل جونیئر این ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر این ٹی آر 30 کے بنانے والوں نے فلم کا پہلا روپ جاری کیا۔ پوسٹر میں اداکار سفید قمیض اور نیلے رنگ کی پتلون میں نظر آرہے ہیں۔ جونیئر این ٹی آرکی اس نئی شکل نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اور اس اوتار کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔این ٹی آر 30 کو کورٹالا شیوا نے ہدایت دے ہے۔ آج تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا کہ اداکارہ عالیہ اس پروجیکٹ میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کرے گی لیکن خبریں گرم ہیں کہ سب کچھ ہوچکا ہے بس سرکاری اعلان باقی ہے۔ فلم کے بارے میں تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ فلم اپریل 2022 کے مہینے میں ریلیز ہونے والی ہے جبکہ اس کا باضابطہ آغاز اکٹوبر کے مہینے میں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس قبل این ٹی آر اور کورٹالا شیوا نے مل جنتا گیرج فلم بنائی تھی جوکہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔