عالیہ بھٹ نے ’’سڑک 2‘‘ کیلئے بھی گیت گایاعالیہ بھٹ نے ’’سڑک 2‘‘ کیلئے بھی گیت گایا

   

فلم ’’ہائی وے، بدری ناتھ کی دلہنیاں، اور اڑتا پنجاب میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گانا بھی گاچکیس اداکارہ عالیہ بھٹ نے آنے والی فلم سڑک 2 کے لئے کبھی اپنی آواز میں ایک گیت ریکارڈ کردیا ہے۔ عالیہ اس فلم کے ذریعہ پہلی بار اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ بھٹ دو دہے بعد ڈائرکشن کے میدان میں واپس آئے ہیں۔ عالیہ نے موسیقار جیت گنگولی کے ساتھ یہ گانا ریکارڈ کیا۔ فلم کے پروڈیوسرس نے ایک بیان میں کہا جیت گنگولی نے موسیقی تیار کرلی ہے اور گیت کے بول پر کام ابھی چل رہا ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ آدتیہ رائے کپور، سنجے دت اور پوجا بھٹ ہیں۔