عامر خان ایکش فلم میں کام کریں گے

   

ممبئی: با لی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ایکشن فلم میں کام کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں ۔عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر ناکا م رہی ۔ اس کے بعد سے خبریں آنے لگی کہ عامر خان نے بالی ووڈ سے بریک لے لیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ عامر جلد ہی کسی ا یکشن فلم میں کام کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں ۔عامر خان‘ دھوم3’‘گجنی’،‘سرفروش’اور ‘غلام ’ جیسی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ عامر کئی ایکشن فلموں کی اسکرپٹ پر بھی نظر بنائے ہوئے ہیں ۔ اس کے لئے انہوں نے یش راج فلمس سے بات بھی کی ہے ۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو عامر بہت جلد ایکشن فلم میں نظر آئیں گے ۔