نارتھ ساؤنڈ، 28جون (یو این آئی) عامر جنگو (233) اور کپتان روسٹن چیس (194) کی شاندار اور ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 626/9 پر ڈکلیئر کر دی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز کو 318 رنز کی برتری حاصل ہو گئی، جبکہ دن کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 15/1 بنا لیے تھے۔ مہمانوں نے پہلی اننگز میں 308 آل آؤٹ اسکور کئے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے 271/5 سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ عامر اور روسٹن نے سری لنکا کے گیند بازوں پر بھرپور حاوی ہوتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے 401رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ اس دوران عامر نے اپنے ٹسٹ کریئر کی یادگار ڈبل سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 373 گیندوں پر 19 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 233 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انھیں رتنائیکے نے آؤٹ کیا۔ سونل دنوشا نے ڈبل سنچری کی جانب بڑھتے روسٹن کو بولڈ کر دیا۔ میزبان کپتان نے بھی 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 194 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
سریکانت کی یو ایس اوپن بیڈمنٹن کے فائنل میں رسائی