عام آدمی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اعلی تعلیمی اداروں میں سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چیف منسٹر دہلی کجریوال

,

   

نئی دہلی۔چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جمعہ کے روز کہاکہ اعلی تعلیمی اداروں میں سیٹوں میں جب سے عآپ حکومت 2015میں اقتدار میں ائی ہے تب سے 101لاکھ سے بڑھ کر 1.5لاکھ ہوگئی ہیں۔

کجریوال او ران کے نائب منیش سیسوڈیا نے روہنی اور دھیر پور گاؤں میں امبیڈکر یونیورسٹی دہلی(اے یو ڈی)کے لئے دو نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔کجریوال نے کہاکہ ”دہلی کی عوام کے لئے یہ خوشی کا دن ہے کیونکہ آج دو بڑی او رخوبصورت یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

موجودہ حالات میں مذکورہ امبیڈکر یونیورسٹی کی گنجائش 3400کی ہے اور ان کیمپس کی تکمیل کے بعد اگلے تین سے چار سالوں میں یہ 8000تک پہنچ جائے گی“۔

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور پی ڈبلیو ڈی سے درخواست کی کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے ان کیمپس کی تکمیل عمل میں لائے۔چیف منسٹر کجریوال نے کہاکہ تعلیم ان کی حکومت کی ترجیجات میں ہے

۔انہوں نے کہاکہ ”ہمارا فلسفہ یہ ہے کہ گورننس تکمیل نہیں ہوگا جب تک حکومت طلبہ کو اعلی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہوتی ہے۔

دنیا میں کوئی ایسا ملک ترقی یافتہ نہیں ہے جہاں پر موثر تعلیمی نظام نہیں ہے۔

ترقی یافتہ قوم کا راستہ اپنے بچوں کو سماجی ا ورمعاشی پسماندگیوں سے بالاتر ہوکر بہتر تعلیم سے ہمکنا ر کرنے سے ممکن ہے“۔

بارہویں جماعت کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو دہلی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپئے کا مفت لون دے رہی ہے اور حکومت کا موقف گیارنٹر ہے۔

نائب وزیراعلی اور وزیرتعلیم منیش سیسوڈیا نے بھی دہلی حکومت کے شعبہ تعلیم میں لائے جانے والے اصلاحات پرروشنی ڈالی