عباس انصاری کو سپریم کورٹ کی ضمانت

   

نئی دہلی: مئو اسمبلی سیٹ کے ایم ایل اے اورمرحوم باہو بلی مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ تاہم وہ جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، کیوں کہ انہیں ابھی تک ایک کیس میں ضمانت نہیں ملی ہے؛لیکن انہیں منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ای ڈی نے عباس انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔