عبدالصمد مستقبل کا بڑاکھلاڑی : ہربھجن

   

نئی دہلی ۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف انڈین پریمیر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے 16 گیندوں میں33 رنز بنانے والے عبدالصمد کی بیٹنگ کی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اورہربھجن سنگھ نے تعریف کرتے ہوئے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا ہے ۔میچ کے بعد عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرکے صمد کو مبارکباد دی ہے ۔عرفان نے کہا حیدرآباد کی ٹیم کو میچ جیتنا چاہئے تھا لیکن مجھے عبد الصمد پر فخر ہے۔ہربھجن سنگھ نے بھی عبدالصمد کے بارے میں ٹویٹ کیااور کہا کہ عبد الصمد مستقبل میں ایک بہت بڑا کھلاڑی بننے جارہے ہیں ، انہوں نے کچھ زبردست شاٹس کھیلے ، انریچ نورٹجے کے خلاف جو پل شاٹ کھیلا وہ حیرت انگیز تھا۔