عبدالقدیر خان آل انڈیا یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے نائب صدر منتخب

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب عبدالقدیر خان صدر عثمانیہ نان گزیٹیڈ اسوسیشن و اسٹاف یونین کو 10تا12 ستمبر کے دوران جامعہ عثمانیہ میں منعقدہ سہ روزہ 15 ویں قومی کانفرنس آل انڈیا یونیورسٹی ایمپلائز کانفیڈریشن کے دوران نائب صدر AIUEC منتخب کیا گیا۔ جناب عبدالقدیر خان نے سال گذشتہ جامعہ عثمانیہ کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور ان کے دور صدار ت میں جامعہ عثمانیہ نے AIUEC کی قومی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے ملک بھر کی جامعات کے ملازمین و عملہ کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ۔ کانفرنس کے انعقاد کے بعد جناب عبدالقدیر خان کنوینر کانفرنس کو ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز کے ملازمین و عملہ کی تنظیم کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس کانفرنس کے دوران صدر مسٹر بی ایس کوٹہ سابق رکن پارلیمنٹ اوڈیشہ ‘ کے علاوہ سیکریٹری جنرل مسٹر انجن گھوش کولکتہ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ کارگذار صدر مسٹر ایم وی سجن نے نومنتخبہ عہدیداروں کا تعارف کروایا ۔مسٹر اکبر بیگ کو معاون خازن کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔3/m/b