عبداللہ اعظم کا وزیر اعلیٰ یوگی پر جوابی حملہ، کہا- بے قصوروں کو جیل میں ڈالنے کا انجام 10 مارچ کو معلوم ہوگا

   

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعظم خان کو جیل میں رکھنے کے لیے جب اکھلیش یادو کو گھیرا تو اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سی ایم کے بیان کو متضاد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘ڈبل انجن کے دونوں انجن الگ الگ چل رہے ہیں۔ ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ اگر بی جے پی نہ ہوتی تو کیا اعظم خان جیل میں ہوتے؟ دوسری طرف سی ایم یوگی یہ کہہ رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کی بی جے پی کو پہلے اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔عبداللہ اعظم خان نے سی ایم یوگی کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کسی نے کسی بے قصور کو جیل میں ڈالنا اچھا سمجھا ہے تو یہ بی جے پی کی غلط فہمی ہے۔ بی جے پی شاید 10 مارچ کو اپنا ردعمل دیکھے گی۔