عبداللہ پور میٹ میں سڑک حادثہ ، شوہر اور بیوی ہلاک

   

حیدرآباد، یکم ستمبر (یواین آئی)شہر حیدرآباد کے علاقہ عبداللہ پورمیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں منڈل پریشد رکن نلگنڈہ ڈی کویتا اور ان کے شوہر وینوگوپال ریڈی ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ منگل کی شب عبداللہ پورمیٹ کے آوٹررنگ روڈکے قریب اُس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا نلگنڈہ سے شہر حیدرآباد آرہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ان کی کار کے سامنے جارہی لاری کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگایا جس کے نتیجہ میں ان کی کار، لاری میں گھس پڑی اور یہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔ اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس جوڑے کے بیٹے کی شادی ایک ہفتہ پہلے ہی ہوئی تھی۔