عثمانیہ کے کورونا وارڈ میں آکسیجن ختم ‘ 3 مریض فوت

,

   

حیدرآباد۔شہر کے تاریخی عثمانیہ دواخانے میں پیر کو کورونا وارڈ میں آکسیجن ختم ہوگئی جس کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑا ۔ پانچ سے چھ گھنٹوں میں آکسیجن کی کمی اور قلت کی وجہ سے کم از کم تین مریض فوت ہوگئے ۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ہم نے آکسیجن بینک کو کال کرنے کی کئی مرتبہ کوشش کی تاہم آکسیجن کی سپلائی ممکن نہیں ہوسکی ۔ پانچ سے چھ گھنٹوں میں تین مریض آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ دواخانہ عثمانیہ کے آئسولیشن وارڈ میں 100 بستر ہیں جہاں سانس لینے میں تکلیف کے مریضوں کو شریک کیا جارہا ہے ۔