عثمانیہ ہاسپٹل نرسنگ عملہ کا احتجاج

   

حیدرآباد۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے نرسنگ شعبہ میں خدمات متاثر ہوئی ہیں کیونکہ آوٹ سورسنگ نرسیس کا احتجاج آج تیسرے دن میں داخل ہوگیا اور یہ لوگ فوری تنخواہوں کی اجرائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ نرسنگ شعبہ کے جملہ 87 ارکان احتجاج کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں او پی ‘ ایمرجنسی ‘ آئسولیشن وارڈز وغیرہ میں خدمات متاثر ہوگئی ہیں۔