حیدرآبادیکم اکتوبر(یواین آئی)بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے بعد شہرحیدرآباد کے جڑواں ذخائرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح میں بتدریج اضافہ کے پیش نظردونوں ریزروائرس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا گیا۔ عہدیداروں نے عثمان ساگر کے 6دروازے اورحمایت ساگر کا ایک دروازہ کھولتے ہوئے پانی موسی ندی میں چھوڑاجس کے بعد موسی ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔