عدالتی نظام کسی ایک کے مفادات کے لیے کام نہیں کرتا : چیف جسٹس این وی رمنا

   

عوامی حقوق کا تحفظ اور دستوری دائرے کا احترام کیا جاتا ہے ، ضلعی عدالتوں کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف جسٹس سپریم کورٹ این وی رمنا نے کہا کہ عدلیہ کسی ایک کے مفادات کے لیے کام نہیں کرتی ۔ عوامی حقوق کے تحفظ اور دستوری قواعد کے تحت کام کرتی ہے ۔ حدود پار کر کے بات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے احاطہ سے نئے اضلاع کورٹس کا ورچول نظام کے تحت افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کے بارے میں معلومات نہ رکھنے والوں کے لیے وہ کچھ تجاویز پیش کررہے ہیں ۔ این وی رمنا نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران عدالتوں کے فیصلوں کو توڑ جوڑ کر پیش کررہے ہیں ۔ اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والوں کے خلاف الزامات عائد کرنا یا تنقیدیں کرنا درست نہیں ہے ۔ عدلیہ کا نظام کسی ایک کے مفادات کے لیے کام نہیں کرتا بلکہ عوامی حقوق کے تحفظ دستوری دائرے میں رہ کر کام کرتا ہے ۔ سسٹم کو ٹھیک نہ رکھ کر عدلیہ کو ذمہ دار قرار دینا غیر مناسب ہے ۔ عدلیہ کے لیے عوام کی فلاح و بہبود اہم ہے ۔ انہوں نے حدود پار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ حدود پار کرنے والوں کو معاف کرنا جمہوری نظام کی خلاف ورزی ہے ۔ جمہوریت کے استحکام میں عدلیہ کا اہم رول ہوتا ہے ۔ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے غیر جانبداری ، مضبوط اور آزاد عدلیہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ قانونی نظام میں تلنگانہ سارے ملک کے لیے مثالی ہے ۔ این وی رمنا نے تلنگانہ کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئی ریاست کئی شکوک و شبہات اور مباحثوں کے درمیان تشکیل پائی ۔ تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے ۔ چیف منسٹر نے محسوس کیا کہ عدلیہ کی ترقی ریاست کی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے ۔ چیف جسٹس نے چیف منسٹر کے سی آر کو مبارکباد دی ۔ وہ عدلیہ کو عوام کے قریب لانے کے لیے برسوں سے بالخصوص چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ریاست تلنگانہ کی پیشرفت کو بہتر اقدام قرار دیا ۔ آج سے 13 جوڈیشیل یونٹس 35 جوڈیشیل یونٹس میں تبدیل ہورہے ہیں اس پر انہیں بحیثیت تلگو داں خوشی ہورہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی عدالتوں کے افتتاح پر انہیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ریاست جوڈیشیل ڈپارٹمنٹ کو کسی بھی دشواری کے بغیر حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ ہائی کورٹ کے احاطے سے ورچول انداز میں نئے ضلعی عدالتوں کا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ این وی رمنا نے افتتاح کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کئی شعبوں میں تلنگانہ سرفہرست ہے ۔ این وی رمنا اسی ہائی کورٹ میں خدمات انجام دینے والے تلگو سپوت ہیں ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مشاورت کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد میں اضافہ کرایا ہے اور فوری تقررات کرتے ہوئے ٹھوس عدالت کا وجود عمل میں لایا ۔ ہم نے نچلی سطح کی عدالتوں کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے گذشتہ ماہ مئی میں محکمہ قانون کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے چند فیصلے کئے ہیں ۔ ضلعی عدالتوں کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فوری اتفاق کرتے ہوئے منظوری دی ہے ۔ آج سے ضلعی عدالتوں کا آغاز ہوگیا ہے جس پر انہیں فخر ہے ۔ سیشن کورٹس کو جانے کے لیے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی تھی ۔۔ ن