عدالت عظمیٰ کے فیصلے مدنظر مدھیہ پردیش کے جوانوں کی چھٹیاں رد کی گئی، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

,

   

ملک میں ان دنوں مختلف مذاہب کے تہوار ہو رہے ہیں، ربیع الاول کا مہینہ ہے ،سکھ برادری گرونانک صاحب کی سالگرہ منانے جا رہی ہے، بابری مسجد کے حق ملکیت کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ سے انے ہی والا ہے وہی چودہ نومبر سے ہندوستان و بنگلادیش کے درمیان اندور میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا جائے گا۔ کمل ناتھ حکومت نے حکم نامہ جمعہ کو قانون پر بھروسہ کے مد نظر جاری کیا ہے۔

ان تمام باتو کو مد نظر رکھتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے پولیس جوانوں کی چھٹیاں رد کی گئی ہیں، اسلئے کہ فرقہ پسند عناصر ہر وقت کچھ نا کچھ کرنے کےلیے ہمیشہ مستعد رہتی ہے۔

وہی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ہفتے کی من کی بات نے ہندوستان کی عوام سے کہا تھا کہ عدالت سے جو بھی فیصلہ آئے ہم کو صبر وتحمل سے کام لینا ہوگا۔

مسلمانوں کے سودا اعظم اور تمام ملی رہنما مسلمانان ہند سے یہی تلقین کر رہے ہیں کہ اپ صبر سے کام لیں، فیصلہ ان شاء حق ملکیت اور انصاف پر مبنی ہوگا۔

واضح رہے کہ ایودھیا معاملہ کا فیصلہ 17 نومبر کے پہلے پہلے تک آجائے گا، اور تمام حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھادی جائے گی۔

https://youtu.be/kGbrYB4_8fc