عراقی وزیرخارجہ کی ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقات

   

تہران : عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔ عراقی وزیرخارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے کہ جب رواں ماہ کے اختتام پر بغداد میں عراق کی میزبانی میں مجوزہ علاقائی سربراہ کانفرنس کی تیاری جاری ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ بغداد سربراہ کانفرنس میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی مدعو ہیں۔