تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ملاقات کی ہے ۔ تہران میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سرحدوں کے تحفظ اور دفاع کے امور زیر بحث آئے ۔دونوں ملکوں کے درمیان ان دنوں ایران کی طرف سے جلاوطن کردوں پر سرحد پار حملوں کی وجہ سے کشیدہ ہورہے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم شیاع السوڈانی نے کہا کہ وہ عراقی سرزمین کو ایران کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔عراقی وزیر اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات سے پہلے ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی کے ساتھ بھی ملاقات کی دونوں قائدین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی دونوں ملکوں کی سلامتی اور اقتصادی تعاون و ترقی کیلئے کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔عراقی وزیر اعظم کا یہ ایران کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ وزیر اعظم عراق کے ساتھ ملاقات کے بعد صدر رئیسی نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو طرفہ تبادلہ خال کے دوران سکیورٹی، امن تعاون اور علاقائی استحکام کے موضوعات اہم تھے ۔سودانی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت اس امر کیلئے پر عزم ہے کہ کہ وہ کسی بھی گروپ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی جو ایرانی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکے ۔