عراق :سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ،4ہلاک

   

بغداد، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں سیکورٹی فورسز اور آئی ایسدہشت گردوں میں تصادم میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔دیالہ پولیس سربراہ نے یہ اطلاع دی۔ پولیس سربراہ فیصل العبادی نے بتایاکہ جمعہ کو عراقی فوج، پولیس و مسلح دیہاتیوں کی مشترکہ ٹیم نے مخیشیہ نامی گاؤں کے قریب پھل کے باغ میں چھپے آئی ایس دہشت گردوں کے ٹھکانے میں دھاوا بولا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی، جس میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔مسٹر العبادی نے کہا چاروں دہشت گردوں میں سے ایک اسنائپر تھا۔حال میں شہریوں پر حملے کے پیش نظر فورسز نے باغ میں چھپے دہشت گردوں کا صفایا کرنے یہ کارروائی کی۔قابل ذکر ہے کہ 2017 کے آخر میں سیکورٹی فورسز نے پورے ملک میں آئی ایس دہشت گردوں نکال باہر کرنے کے بعد سے عراق میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔تاہم دہشت گرد اکثر سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔