عراق میں اسرائیل نواز عہدیدار برطرف

   

بغداد ۔ عراق کی وزات ثقافت نے ایک سرکاری خاتون عہدے دار سحر کریم الطائی کو اربیل میں اسرائیل نواز کانفرنس کے انعقاد میں معاونت اور اس میں شرکت پر عہدے سے برطرف کردیا۔ عراقی وزیر ثقافت حسن ناظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عہدے سے برطرفی کا فیصلہ اسرائیل کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت پر اس کے خلاف انضباطی کارروائی کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم الطائی نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کے منافی اقدام کیا ہے۔ اس سے قبل اعلیٰ جوڈیشل کونسل نے سحر کریم الطائی اور دیگر شرکائے کانفرنس کے وارنٹ جاری کیے تھے۔