عراق میں دو احتجاجی ہلاک

   

بغداد 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی بغداد میں تشدد دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس میںدو احتجاجی ہلاک اور ایک درجن دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ تشددمخالف حکومت مظاہرین اور عراقی سکیوریٹی افواج کے درمیان جھڑپ کا نتیجہ ہے ۔ جہد کاروں اور عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ کئی ہفتوں تک پرسکون حالات کے بعد تشدد دوبارہ شروع ہوا تھا جس میں یہ اموات ہوئی ہیں۔ فساد سے نمٹنے والی پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے تھے تاکہ احتجاجیوں کو منتشر کیا جاسکے ۔ دو احتجاجی یہاں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 20 تک بتائی گئی ہے ۔ یہاں چند ہفتوں سے مظاہرے رک گئے تھے لیکن یہ کل دوبارہ شروع ہوگئے تھے جس کے بعد یہ تشدد پھوٹ پڑا اور جھڑپیں ہوئیں۔