عرب امارات: عام سا ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

   

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ایک ہندوستانی ڈرائیور نے لاٹری میں 20 ملین یو اے ای درہم جیت لیے جو کہ 44 کروڑ ہندوستانی روپے بنتے ہیں۔ العین شہر میں کام کرنے والے ڈرائیور منور فیروز کو بگ ٹکٹ لائیو ڈرا کی 259 سیریز میں کامیاب قرار دیا گیا جس میں انہوں نے 20 ملین یو اے ای درہم جیتے۔ بگ ٹکٹ ابوظہبی میں ای کامرس سروس ہے جو ہر ماہ لکی ڈرا منعقد کرتی ہے۔مسٹر فیروز جو گذشتہ پانچ سال سے ہر ماہ ٹکٹ خرید رہے ہیں، تاہم، وہ رقم کا واحد فاتح نہیں ہے۔ وہ انعامی رقم ان 30 افراد میں بانٹیں گے جنہوں نے ٹکٹ کی خریداری میں تعاون کیا۔منور فیروز نے بگ ٹکٹ منتظمین کو اپنی جیت کے حوالے سے بتایا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کیونکہ ایسا ہونے کی توقع نہیں تھی۔ میں حیران ہوں اور ان پیسوں کا کیا کروں، اس کے بارے میں سوچنے کچھ وقت لگے گا۔