’’عرب ہارر سیریز ‘‘سے ’’نیٹ فلکس‘‘ کا مشرق وسطیٰ میں داخلہ

   

ریاض : اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلکس ‘‘کو یوں تو پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے تاہم مذکورہ ویب سائٹ کچھ خطوں کی مقامی زبانوں میں ہی فلمیں اور سیریز بناتی ہے۔تاہم دنیا بھر کے تمام خطوں میں لوگوں کی جانب سے فلموں کوآن لائن دیکھنے اور ویب سیریز میں بڑھتی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’نیٹ فلکس اب اپنی پروڈکشن کو وسعت دے رہا ہے۔’نیٹ فلیکس‘ کی جانب سے اس وقت تک انگریزی، ہندی، اسپینش، جرمنی، فرینچ اور جنوبی امریکی زبانوں سمیت ہندی میں بھی فلمیں اور ویب سیریز بنائی جا رہی ہیں۔اور اب ’نیٹ فلکس‘ نے پہلی عربی ہارر سیریز کے ذریعے مشرق وسطیٰ و عرب آفریقی ممالک میں بھی داخلہ لے لیا۔ ’نیٹ فلکس نے اپنی پہلی عرب اوریجنل ویب سیریز ’پیرا نارمل‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا، جسے رواں ہفتے ہی نیٹ فلیکس پر جاری کردیا جائے گا۔رائٹرز کے مطابق ’پیرا نارمل‘ نیٹ فلیکس کی پہلی اوریجنل عرب ویب سیریز ہے، جو مشہور عرب ناول سے ماخوذ ہے۔’پیرا نارمل‘ کی کہانی ایک ایسے ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو منفرد طاقت حاصل کرنے کے خیال سے عجیب و غریب طبی و سائنسی تجربے کرتا ہے۔’پیرا نارمل‘ کی کہانی مرکزی کردار رفاعت نامی ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو اچانک عجیب و غریب قسم کے تجربات کرکے کئی معصوم افراد کی زندگیاں داؤ پر لگا دیتا ہے۔’پیرا نارمل‘ کی کہانی مصر کے معروف ناول نگار احمد خالد کے ناول سے لی گئی ہے جو عرب دنیا میں اتنا مشہور ہوا کہ اس کی ڈیڑھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔