عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ محمد حسینی بندہ نوازی المعروف حسینی پاشاہ ؒ دو روزہ پروگرام حسب نظام العمل ہوگا ۔ 24 رجب جمعرات برآمد صندل مبارک ، کاشانہ حسینی کوچہ سلطان علی شاہ ، ملک پیٹ سے زیر نگرانی حضرت سجادہ نشین سید قدرت اللہ حسینی بندہ نوازی قدیر پاشاہ 4 بجے دن ہوگا ۔ رسم صندل مالی بعد نماز مغرب سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ بعد نماز عشاء تناول تبرک و محفل سماع ، کاشانہ حسینی ملک پیٹ قدیم ، 25 رجب جمعہ بعد نماز مغرب محفل چراغاں پیشکشی چادر گل و فاتحہ خوانی بعد نماز عشاء محفل سماع ، پاشاہ ٹاورس ، متصل درگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ مقرر ہے ۔۔

ختم خواجگان و محفل اذکار
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( راست ) : درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ اردو شریف عقب پتھر گٹی میں ختم خواجگان و محفل اذاکار کی مجلس بروز جمعرات بعد نماز عصر خواتین کے لیے ہوگی بعد نماز مغرب چراغ چشتیہ روشن کی جائے گی اور بعد نماز عشاء مرد حضرات کے لیے مقرر ہے ۔ ختم خواجگان و محفل اذاکار کی نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کریں گے ۔۔