عریاں ویڈیو کال کے ذریعہ عوام کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔ 19 اگست (سیاست نیوز) عریاں ویڈیو کال کے ذریعہ دھوکہ دیہی کا شکار شخص نے لڑکی کی شکل میں دھوکہ دینا شروع کردیا اور گرفتار کرلیا گیا۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 31 سالہ کرشنا ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ کے سائی کرشنا ریڈی جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ایونٹ مینجر بتایا گیا ہے جو فرضی انسٹاگرام آئی ڈی کے ذریعہ لڑکیوں اور مرد افراد کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ایک لڑکی کو شناخت والی انسٹاگرام آئی ڈی تیار کرتے ہوئے وہ لڑکوں کو ریکوسٹ کرتا تھا اور دوستی کے بعد ان سے عریاں ویڈیو کالنک کی خواہش کرتا تھا۔ لڑکی کے انداز میں بدمست کردینے والے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لڑکوں کو اپنے جھانسہ میں ڈالتا تھا اور جیسے ہی عریاں ویڈیو کال کیا جاتا انہیں اسکرین کے ذریعہ ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں روانہ کرتے ہوئے بلیک میل کررہا تھا۔ دراصل سائی کرشنا ریڈی ایک لڑکی کے ہاتھوں دھوکہ دیہی کا شکار ہوا تھا جس انداز سے وہ لوگوںکو بلیک میل کرایا تھا۔ اس طرح ایک لڑکی نے اس سے رقمی مطالبہ کرتے ہوئے جھانسہ دیا تھا۔ شکایت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ع