عسکریت پسندوں نے رائفل چھین لی،کرفیونافذ

   

جموں 13 ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج عسکریت پسندوں نے پی ڈی پی لیڈر کے پرسنل سیکوریٹی گارڈ سے رائفل چھین کرراہ فرار اختیارکی۔ اطلاع ملتے ہی ،عہدیداروںنے اس علاقے میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ایک سینئر عہدیدرا نے بتایا کہ پی ڈی پی کشتواڑ صدر شیخ ناصر کے ذاتی محافظ پر چند نامعلوم افرادنے حملہ کردیا اوراس پر قابوپانے کے بعد اسکے اے کے47 رائفل چھین کرفرار ہوگئے۔جسکے بعدسی آرپی ایف نے علاقے میں کرفیونافذکرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔