کولکتہ : ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اداکار دیب نے ہفتے کے روز کہا کہ عصمت دری اور قتل کے مجرموں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جانی چاہیے۔انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے کلتالی میں ایک نو سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل اور آر جی کار ہسپتال کے ڈاکٹر کے ریپ قتل پر بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے درمیان کیے ہیں۔گھٹل ایم پی دیب نے کہاکہ اگر مجرموں کی شناخت ہو جاتی ہے اور وہ مجرم ثابت ہو جاتے ہیں تو ٹیکس دہندگان کا پیسہ ان پر ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں دیکھتے ہی گولی مار دی جانی چاہیے۔ملک کے قانون کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ڈیب نے کہاکہ اس کے باوجود ہم اپنی ماؤں اور بیٹیوں کو بچانے میں ناکام ہیں۔دیب نے کہا کہ ایسے جرائم کے مرتکب پائے جانے والوں کو ایسی سخت سزا دی جانی چاہیے کہ وہ مستقبل میں ایسا کوئی جرم کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجرموں کو خوف نہ ہو تو ایسے جرائم کو روکا نہیں جا سکتا۔